پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

لمبی لمبی کون چھوڑتا ہے،سب سے زیادہ کھاتا کون ہے؟ فخر زمان نے تمام ساتھی کھلاڑیوں کے راز کھول کر رکھ دیئے

datetime 6  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین فخر زمان نے ٹیم کے اس کھلاڑی کا نام بتادیا جو بہت لمبی لمبی چھوڑتا ہے۔حال ہی فخر زمان نے ایک نجی خبررساں ادارے کو ایک خصوصی انٹرویو دیا جس میں انہوں نے اپنے کیرئیر سمیت دیگر موضوعات پر گفتگو کی۔انٹرویو کے دوران میزبان نے فخر زمان سے سوال کیا کہ ٹیم میں ایسا کونسا کھلاڑی

ہے جو جب کوئی بات کرتا ہے تو ایسا لگتا ہے کہ یہ بہت لمبی لمبی چھوڑ رہا ہے؟میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے فخر زمان نے کہا کہ حارث رف بہت لمبی لمبی چھوڑتے ہیں کہ ہم سے ان کی باتیں پکڑی نہیں جاتیں۔فخر زمان نے بتایا کہ محمد حسنین بہت زیادہ کھاتے ہیں، ہم سب کھاکر اٹھ جاتے ہیں لیکن محمد حسنین آخر تک کھاتے رہتے ہیں اور جب واپس اپنے کمرے میں جاتے ہیں تو کھانا کھانے کے کچھ دیر بعد دوبارہ کوئی نہ کوئی چیز کھانے لگ جاتے ہیں۔قومی کرکٹر نے بتایا کہ امام الحق ٹیم کے وہ کھلاڑی ہیں جو خواتین مداحوں کی فہرست میں ٹاپ پر ہیں۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ شاداب خان بہت بری گلوکاری کرتے ہیں، جب وہ گلوکاری کرتے ہیں تو میں ان کو کہتا ہوں کہ تمہاری آواز میں درد تو ہے لیکن وہ سر درد ہے۔فخر زمان نے یہ بھی بتایا کہ عثمان شینواری ادھر کی بات ادھر کرتے ہیں، جب انہیں کوئی بات پتا چلتی ہے تو وہ چاہتے ہیں کہ یہ بات پوری دنیا کو معلوم ہوجائے اور وہ سب کو ہی بتا دیتے ہیں۔محمد رضوان کے

بارے میں فخر زمان نے کہا کہ وہ ٹیم کے وہ واحد کھلاڑی ہیں جن کی توجہ صرف کرکٹ پر مرکوز ہوتی ہے، وہ بہت مذہبی انسان ہیں اور ہمیشہ نماز کے لیے گروپ بناتے ہیں۔قومی کرکٹر نے کہا کہ محمد حفیظ ایک زبردست کرکٹر ہیں، اسی وجہ سے انہیں پروفیسر کہا جاتا ہے اور اب ان سے بہت کچھ سیکھتے ہیں۔سرفراز احمد کے بارے میں فخر زمان کا کہنا تھا کہ وہ دنیا کے بہترین اسپنرز کو شاندار طریقے سے کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ہم ان کے ساتھ پریکٹس کرتے ہیں اور وہ ایک زبردست کھلاڑی ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…