نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں کورونا وائرس کے خلاف بوسٹر ویکسین کے طور پر قطروں کی صورت میں ناک میں ڈالی جانے والی دوائی کے استعمال کی اجازت دے دی گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ملکی ریگولیٹرز نے یہ اجازت آج بدھ کے روز بھارت بائیوٹیک نامی دوا ساز کمپنی کو دی۔ ڈرگز
کنٹرولر جنرل آف انڈیا کی طرف سے اس دوائی کے استعمال کی اجازت تجرباتی بنیادوں پر دی گئی ہے۔ ناک کے ذریعے یہ ویکسین کووڈ انیس کے شدید بیمار مریضوں کو دی جائے گی۔ بھارت میں گزشتہ روز اٹھاون ہزار سے زائد نئے کورونا کیسز ریکارڈ کیے گئے تھے۔ چار دن پہلے کے مقابلے میں یہ تعداد دوگنا بنتی ہے۔