کراچی(آ ن لائن) جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ وہ کچی گولیوں کی سیاست نہیں کھیلتے، سارے سیاستدانوں کی کرپشن اکٹھی کریں تو وہ اکیلے عمران خان کے برابر نہیں ہو سکتی۔مصطفیٰ کمال سے ملاقات کے بعد میڈیاسے گفت گو
کرتے ہوئے مولانافضل الرحمان کا کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف بے نقاب ہوگئی ہے ، آج ثابت ہوگیا کہ عمران خان کا پورا ٹبر چور ہے، اپ نے کتنے اکاونٹ چھپائے ہیں سب کو پتہ چل گیاہے۔مولانا فضل الرحمان نیکہا کہ وہ کچی گولیوں کی سیاست نہیں کھیلتے، وہ نظریاتی لوگ ہیں اور کچی گولیوں والوں سے دور رہتیہیں، چاروں صوبوں میں آئین کے تحت فیصلے ہونے چاہئیں اور قانون سازی آئین کے مطابق ہونی چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ جے یو ائی اپنی محنت سے بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہوئی ہے،مصطفیٰ کمال سے سندھ کے بلدیاتی نظام پر گفتگو ہوئی ہے۔اس موقع پر مصطفیٰ کمال نے کہا کہ انہوں نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پر مولانا فضل الرحمان کو مبارکباد دی۔