کراچی(این این آئی) شہرقائد میں آج شام سے جمعہ کی صبح تک شہر میں ایک اور اسپیل شہر کا رخ کرے گا۔محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ ڈاکٹر سردار سرفراز نے اس ضمن میں بتایاکہ موسم سرم کی دوسری بارش کا زیادہ تر حصہ گزشتہ رات برس چکا تھا۔انہوں نے کہا کہ جمعرات کی شام سے جمعہ کی
صبح تک شہر میں ایک اور اسپیل شہر کا رخ کرے گا، جس سے کہیں ہلکی اور کہیں درمیانہ درجہ کی بارش متوقع ہے۔انہوں نے کہاکہ 8 جنوری سے شہر میں ٹھنڈ میں اضافہ اور درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے۔ اس دوران درجہ حرارت سنگل ڈیجیٹ تک جا سکتا ہے۔ سولہ جنوری تک یہ سردی کی لہر جاری رہے گی۔