کراچی(این این آئی)وفاقی وزارت خزانہ کے ترجمان مزمل اسلم نے دعویٰ کیا ہے کہ ماضی کی حکومتوں نے اسٹیٹ بینک کی خود مختاری پر دستخط کیے،بتایا جائے کہ ہم نے اسٹیٹ بینک کو کیسے گروی رکھا ؟۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ترجمان وزارت خزانہ نے کہا کہ
گورنراسٹیٹ بینک کو کس طرح لگانا ہے؟ اس کا طریقہ ہم نے طے کیا۔انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں دلیل یہ دی جارہی ہے کہ اسٹیٹ بینک سے حکومت قرضہ نہیں لے سکے گی۔ انہوں نے کہاکہ2019 سے اسٹیٹ بینک سے کوئی قرضہ نہیں لیا گیا ہے بلکہ ہم نے ماضی کی حکومتوں کے اسٹیٹ بینک سے لیے ہوئے قرضے واپس کیے ہیں۔مزمل اسلم نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مقامی اور درآمدی دودھ کی قیمتوں میں تین گنا فرق ہے۔ انہوں نے کہاکہ اپنے ٹیکس اہداف سے ابھی بھی آگے ہیں۔مزمل اسلم نے دعوی کیا کہ ادویات کی قیمتون میں اضافہ نہیں ہوگا، کمی ہوگی، لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لائیں گے۔ایک سوال کے جواب میں ترجمان وفاقی وزارت خزانہ مزمل اسلم نے کہا کہ آئی ایم ایف کی کوئی ناجائز بات نہیں مانیں گے اور فیصلے ملکی مفاد میں کریں گے۔