منگل‬‮ ، 30 دسمبر‬‮ 2025 

صحت انصاف کارڈ میں بے قاعدگیوںکا انکشاف

datetime 5  جنوری‬‮  2022 |

پشاور(این این آئی) ینگ ڈاکٹرز ایسو سی ایشن خیبر پختونخوا نے الزام لگایا ہے کہ صحت انصاف کارڈ میں بے قاعدگیاں ہو رہی ہیں جبکہ صحت انصاف کارڈز میں سارے غلط آپریشن ہو رہے ہیں اور سرجری سامان اور ادویات غیر معیاری دیئے جاتے ہیں صحت کارڈ سے عوام کو بے وقوف بنا بنایا جا رہا ہے۔ پشاور پریس کلب میں ینگ ڈاکٹرز ایسو سی ایشن کے ترجمان ڈاکٹر فیصل بارکزئی نے

دیگر عہدیداروں ڈاکٹر رضوان اور ڈاکٹر ایاز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز کو ایم ٹی آئی میں کوئی تحفظ حاصل نہیںپشاور کے بڑے ہسپتالوں کو سینئر ڈاکٹرز چھوڑ کر جارہے ہیں ، وزیر صحت ہسپتالوں کو ٹویٹر اور فیس بک سے چلا رہے ہیں انہوںنے ڈی ایچ اے اور ار ایچ اے کو مسترد کرتے ہوئے حکومت کو خبر دار کیا کہ ڈاکٹر سے متعلق اعلامیہ واپس کیا جائے اگر مستقبل میں اس طرح اقدام کیا گیا تو تمام ہسپتال بند کر دیں گے ۔ینگ ڈاکٹرز نے کہا کہ حکومت آٹھ سال میں کوئی نیا ہسپتال نہیں بنا سکی جو افسوس ناک ہے اور ہمارے صوبے میں سپشلسٹ ڈاکٹرز کی کمی ہے لہٰذا ہمیں ضرورت ہے سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی جبکہ واضح کیا ہے کہ ایم ٹی آئی نظام عوام کیلئے بہتر نہیں ۔صو بے کے ینگ ڈاکٹرز نے مطالبہ کیا کہ کورونا فنڈ میں مبینہ کرپشن کا آڈٹ کیا جائے ،ڈاکٹرز سے متعلق حکومتی اعلامیہ واپس لیا جائے ،صحت کارڈ میں مبینہ طور پر غلط آپریشز اور غیر معیاری سامان و ادویات کی تحقیقات کی جائے اور ایڈ ہاک ڈاکٹرز کو مستقل کیا جائے بصورت دیگر سڑکوں پر نکلنے کیساتھ ساتھ تمام ہسپتال بند کر کے احتجاج پر مجبور ہونگے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…