جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

پانچ سال کے اہداف کو 3 سال میں پورا کر لیا ،مراد سعید کا دعویٰ

datetime 5  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے دعویٰ کیا ہے کہ پانچ سال کے اہداف کو 3 سال میں پورا کر لیا، 3 سالہ دور حکومت میں 2ہزار 32 کلومیٹرسڑکوں کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے، 2013 سے 2018 کے دوران 947 کلومیٹر سڑکیں بنیں۔ بدھ

کو ہکلہ۔ڈی آئی خان موٹروے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں پسماندہ اور کم ترقی یافتہ علاقوں کو اوپرلانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور میں ہکلہ۔ڈی آئی خان موٹر وے پرکام شروع ہوا۔ 2013 سے 2018 کے دوران 947 کلومیٹر سڑکیں بنی تھیں جبکہ ہمارے 3 سالہ دور حکومت میں 2ہزار 32 کلومیٹر سڑکیں تعمیر کی گئی ہیں جس سے کم ترقی یافتہ علاقوں کو زیادہ فائدہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پورے ملک میں سڑکوں کے جال کو بچھانے کے لئے منصوبہ بندی کی ہے جس کے تحت 5 سالہ اور 10 سالہ اہداف مقر رکئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 1300 کلومیٹر موٹر وے پر موٹر وے پولیس کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے باوجود کم لاگت سے سڑکیں بنائی جارہی ہیں اور تمام شعبوں میں شفافیت کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے۔ وزیر مواصلات نے کہا کہ ہم ای بڈنگ اور ای ٹرینڈرنگ کی طرف جاچکے ہیں، 2ہزار32کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر اب تک ہوچکی ہے، ہم نے سڑکیں زیادہ بنائیں جوسستی اور شفافیت کے ساتھ بنائیں۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…