پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

بھارتی پنجاب کے عوام نے نریندر مودی کو جلسہ کرنے سے روک دیا

datetime 5  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو پنجاب میں مظاہرین کی وجہ سے فلائی اوور پر 20 منٹ تک پھنسے رہے جس کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ سیکیورٹی کی سنگین کوتاہی ہے۔بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق نریندر مودی شمالی ریاست میں ایک یادگار پر

جا رہے تھے جب مظاہرین نے راستہ روک دیا۔مظاہرین بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور کابینہ کے وزیر کے استعفیٰ کا مطالبہ کر رہے تھے جن کے بیٹے نے زرعی اصلاحات کے خلاف احتجاج پر مشتعل ہو کر کسانوں پر گاڑی چڑھا دی تھی۔وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا کہ یہ وزیر اعظم کی سیکیورٹی میں ایک بڑی کوتاہی تھی‘۔ نریندر مودی ریاستی انتخابات سے قبل فیروز پور شہر میں ایک ریلی سے بھی خطاب کرنے والے تھے تاہم وزارت داخلہ نے کہا کہ وزیر اعظم کا قافلہ سیکیورٹی کی خرابی کی وجہ سے ہوائی اڈے پر واپس چلا گیا۔ نریندر مودی بھٹنڈا ہوائی اڈے پر پہنچے اور انہیں قومی شہدا کی یادگار اور بعد میں ہیلی کاپٹر میں ریلی کے لیے جانا تھا۔ خراب موسم کی وجہ سے سفر میں تاخیر ہوئی جس کے بعد مودی کا قافلہ بذریعہ روڈ روانہ ہوا لیکن یادگار سے 30 کلومیٹر (18 میل) کے فاصلے پر پھنس گیا۔وزارت داخلہ نے کہا کہ سنگین سیکورٹی ریسک پر پنجاب حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔اکتوبر 2021 میں نائب وزیر داخلہ کے بیٹے نے احتجاج کرنے والے کسانوں پر گاڑی چڑھادی تھی جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے تھے

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…