اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )مری میں برفباری کے بعد سیاحوں کا رش لگ گیا جس کی وجہ سے موٹروے پولیس نے شہر میں گاڑیوں کا داخلہ بند کردیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق رش کے باعث ٹریفک کا رخ نیشنل ہائی وے لوئر ٹوپہ کے مقام سے
موڑ دیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ موٹروے پولیس ٹریفک کے بہاؤ کو یقینی بنانے کے لیے موقع پر موجود ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر مری عمر مقبول اور ڈی ایس پی ٹریفک مری اجمل ستی ٹریفک عملہ کے ہمراہ برف باری کے دوران سیاحوں کی سہولت اور مدد کر رہے ہیں۔
Assistant Commissioner Murree Omar Maqbool and DSP Traffic Murree Ajmal Satti along with traffic staff are facilitating and helping the tourists during snowfall.#Murree #Snowfall pic.twitter.com/HOior96cwm
— City Traffic Police, Rawalpindi (@ctprwp) January 5, 2022