لاہور/سیالکوٹ(این این آئی)سیالکوٹ میں سری لنکا کے شہری کو زندہ جلانے کے مقدمے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، پولیس نے مقدمے کا ابتدائی چالان تیار کرلیا جس
میں 85 ملزمان کو نامزد کیا گیا۔ذرائع کے مطابق پولیس نے سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کو زندہ جلانے کے مقدمے کی تحقیقات مکمل کر کے ابتدائی چالان تیار کر لیا ہے جس میں 85 ملزمان کو نامزد کیا گیا۔ پولیس کی جانب سے تیار کیے گئے چالان میں 10 سے 12 مرکزی ملزمان قرار دیئے گئے، مرکزی ملزمان میں متعدد فیکٹری کے ملازمین شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق مرکزی ملزمان کو سی سی ٹی وی سمیت دیگر شوائد سے شناخت کیا گیا جبکہ چالان میں مرکزی ملزمان کا کرادر تحریر کیا گیا ہے۔ اس کے علاہ چالان میں ملزمان کی فرانزاک رپورٹس بھی لف کی گئی ہے۔ تفتیشی ٹیم اور پراسکیوشن کے اجلاس میں منظور ی کے بعد چالان انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔