اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان میں اب 3Gاور 4Gنہیں 5Gچلے گا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزارت آئی ٹی نے 5جی کیلئے ابتدائی پالیسی فریم ورک تیار کر لیا ہے ۔ 2023کی پہلی سہ ماہی میں فائیو جی کی کمرشل لانچنگ کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔ 5جی کیلئے پی ٹی اے نامور عالمی ماہرین کی
خدمات حاصل کرے گا ۔ رپورٹ کے مطابق فائیو جی کیلئے 2025تک 840میگا ہرٹس اسپیکٹرم کی دستیابی یقینی بنانا ہو گی ۔ پی ٹی اے ، فریکوینسی ایلوکیشن بورڈ ، پیمرا اور دیگر ادارے الگ الگ کام کا آغاز کریں گے جبکہ تمام اسٹیک ہولڈرز زیر مشتمل اسپیکٹرم ری فریمنگ کمیٹی بنائی جائے گی ۔