منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

غیر ملکی فنڈنگ کیس ٗ سکروٹنی رپورٹ سامنے آنے پر وزیراعظم عمران خان نے دبنگ اعلان کر دیا

datetime 5  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے الیکشن کمیشن کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کی اسکروٹنی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی فنڈنگ کی بھی اسکروٹنی کے منتظر ہیں۔

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ میں سمندر پار پاکستانیوں کے عطیات سے ہونے والی پی ٹی آئی کی فنڈنگ پر الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کا خیر مقدم کرتا ہوں۔وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے اکاؤنٹس کی جتنی زیادہ جانچ پڑتال کی جائے گی، قوم کے لیے اتنے ہی حقائق کی وضاحت سامنے آئے گی کہ کس طرح پی ٹی آئی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جس کی بنیاد درست سیاسی فنڈ ریزنگ پر ہے۔ایک اور ٹوئٹر پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ میں الیکشن کمیشن کی جانب سے دو بڑی سیاسی جماعتوں پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ(ن) کی بھی اسی طرح کی اسکروٹنی کا منتظر ہوں۔انہوں نے کہا کہ اس سے عوام کو درست سیاسی فنڈ ریزنگ اور قوم کے اخراجات پر احسان کے بدلے دوست سرمایہ داروں کے مفادات اور پیسے کی بھتہ خوری میں فرق دیکھنے کو ملے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…