منگل‬‮ ، 30 دسمبر‬‮ 2025 

سعودی عرب، امارات اور بھارت سمیت دیگر ممالک میں کتنے ہزار پاکستانی قید ہیں ، رپورٹ میں اہم انکشاف

datetime 5  جنوری‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بھارت سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں کل 9 ہزار 991 پاکستانی قید ہیں۔یہ بات وزارت خارجہ کی جانب سے ایوان بالا (سینیٹ) میں جمع کرائے جانے والے تحریری جواب میں بتائی گئی ہے۔سینیٹ کو تحریری جواب میں بتایا گیا ہے کہ

سعودی عرب میں سب سے زیادہ 2 ہزار 5 سو 55 پاکستانی قید ہیں ،متحدہ عرب امارات میں ایک ہزار 998 پاکستانی قید و بند کی صعوبتیں جھیل رہے ہیں۔وزارت خارجہ کے تحریری جواب میں سینیٹ کو آگاہ کیا گیا ہے کہ یونان میں 884 پاکستانی قید ہیں جب کہ بھارت میں قید پاکستانیوں کی تعداد 345 ہے۔اعداد و شمار کے تحت انڈونیشیا میں 8 ، آئرلینڈ میں 2، ایران میں 100، عراق میں 109، اٹلی میں 291 ، جاپان میں 9، قازکستان میں 1 ، کینیا میں 6 ، کویت میں 65 اور لیبیا میں 30 پاکستانی قید ہیں۔سینیٹ کو وزارت خارجہ کی جانب سے تحریری طور پر آگاہ کیا گیا کہ ملائیشیا میں 242، نیپال میں 21، اومان میں 309، قطر میں 189، اسپین میں 163 اور ترکی میں 263 پاکستانی قید و بند کی صعوبتیں جھیل رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…