سانگلہ ہل(آن لائن)سانگلہ ہل کے نوجوان کی محبت میںگرفتار روسی خاتون پاکستان پہنچ گئی بتایا گیا ہے کہ30سالہ کرسٹیاکے سانگلہ ہل کے رہائشی عبداللہ نامی نوجوان کے درمیان فیس بک پردوستی ہوئی جو محبت میں تبدیل ہو گئی عبداللہ نامی نوجوان کے عشق میں مبتلا خاتون شادی کے لئے
پاکستان آگئی ملتان پہنچنے پرخاتون نے رہائش کیلئے ایک نجی ہوٹل میں کمرہ لیا اور لڑکے سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تاہم عبداللہ نے اپنے تمام رابطہ نمبرز بند کر دئے جس پر خاتون دلبرداشتہ ہو گئی اورچھت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش کی جس سے وہ معمولی زخمی ہوگئی واقعہ کی اطلاع پر پولیس نے کرسٹیا کو تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیںجبکہ خاتون کو روسی سفارتخانے کے حوالے کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق روسی خاتون کو شادی کا جھانسہ دینے والے لڑکے عبداللہ کو پولیس نے ٹریس کرکے حراست میں لے لیا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ عبداللہ خاتون کو دبئی چھوڑ کر آگیا تھا، خاتون اسے ڈھونڈنے پاکستان آئی تھی سانگلہ ہل کا رہائشی عبداللہ اور خاتون دبئی میں ساتھ رہتے تھے،تھانہ سٹی پولیس کے مطابق تاحال عبداللہ نامی ٹورزآپریٹر کا پتہ نہیں چل سکا تلاش جاری ہے