اسلام آباد (این این آئی)غیر ملکی سفیروں کی وزراء سے ملاقات پر پابندی عائد کر دی گئی ۔ منگل کو وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں غیر ملکی سفیروں کی وزراء سے ملاقات پر پابندی عائد کی گئی ،سفیروں کو پہلے وزارت خارجہ سے اجازت کے بعد متعلقہ وزراء سے ملاقات کرنا ہو گی ،وزیراعظم نے وفاقی کابینہ اجلاس میں وزیر خارجہ کو ہدایات جاری کر دیں۔