اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

’’پاکستان میں صرف قانون ہی سب سے بڑا ہتھیار ہے ‘‘ چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کے ریمارکس

datetime 4  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ش اسلام آباد (این این آئی)چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کہا ہے کہ معاشرے میں قانون کی عمل داری ہونی چاہیے، پاکستان میں صرف قانون ہی سب سے بڑا ہتھیار ہونا چاہیے،وکلا اور ججز کا کام ایک ہے کہ وہ دونوں آئین کی حکمرانی اور عدلیہ کی آزادی پر یقین رکھتے ہیں،

سپریم کورٹ کا کام ہے عوام کے بنیادی حقوق کا تحفظ یقینی بنائے۔اسلام آباد میں لائرز کمپلیکس کی تعمیر کے آغاز پر اسلام آباد بار نے یوم تشکر کی تقریب کا اہتمام کیا۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے پرچم کشائی کے بعد بار سے خطاب میں کہا کہ اللہ کرے گا جلد سے جلد جوڈیشل کمپلیکس بن جائیگا۔ انہوںنے کہاکہ جوڈیشل کمپلیکس بننے سے وکلا کو اچھا ماحول اور کیس کی بہتر تیاری کا موقع ملے گا،وکیل کا کام مقدمے کی پیروی اور جج کا کام مقدمے کا فیصلہ کرنا ہوتا ہے، دونوں آئین اور عدلیہ کی آزادی پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ میں بنیادی طور پر وکیل ہوں ، صرف بینچ کی دوسری سائیڈ پر بیٹھ گیا ہوں۔ میری واپسی بھی آپ کے پاس ہی ہو گی۔ انہوںنے کہاکہ وکیل اور جج میں کوئی تفریق نہیں کرتا۔ جج اور وکیل کا کام ایک ہی ہوتا ہے۔چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد نے کہا کہ آپ کے کچھ مسائل ہیں، ان کی کیا نوعیت ہے، اس کا علم نہیں تاہم کافی سارے معاملات تو نمٹ چکے ہیں اور اگر میں کوئی قدم اٹھانے کی پوزیشن میں ہوا تو ضرور لوں گا۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…