اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ دوسروں پر چوری کا الزام لگانے والے کی تلاشی لی گئی تو بال بال چوری میں ڈوبا نکلا۔اپنے بیان میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے استفسار کیا کہ کیا پاکستان کی تاریخ میں عمران خان جیسا کرپٹ، جھوٹا اور سازشی حکمران آیا؟
مریم نواز نے الزام عائد کیا کہ عمران خان نے نا صرف چوری کی اور چھپائی بلکہ عوام کی جیبوں پر ڈاکہ بھی ڈالا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ انکشافات، لیکس اور ثبوتوں کے انبار عمران خان سمیت پوری پی ٹی آئی کو فارغ کرنے کے لیے کافی ہیں۔ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ اتنے سنگین فراڈ اور اسکینڈل تاریخ میں کسی جماعت کے نہیں آئے ہیں۔