نئی دہلی(این این آئی)بھارت میں مسلمان خواتین کی فروخت کی جعلی ویب سائٹ پر شدید غم و غصے کے بعد ویب سائٹ بند کر دی گئی۔امریکی میڈیا کے مطابق بھارتی حکومت کی جانب سے اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں، ویب سائٹ پر 100 مسلمان خواتین کی جعلی تصاویر لگائی گئی تھیں
۔مذکورہ جعلی ویب سائٹ پر نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی اور معروف بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی کی تصویر بھی لگائی گئی تھیں۔ویب سائٹ پر بھارتی خاتون صحافی عصمت آرا کی تصویر بھی لگائی گئی تھی، جس کے خلاف عصمت آرا نے نئی دہلی پولیس کو شکایت درج کرا دی ہے۔اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے حکومت سے آن لائن ہراسانی اور مسلمان خواتین کو ہدف بنانے کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ۔بھارتی کانگریس کے رہنما ششی تھرور نے اس جعلی ویب سائٹ کے ذمے دار ملزمان کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ۔