اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

سعودی عرب میں افسوسناک واقعہ کار سیلابی ریلے میں بہہ جانے سے باپ بیٹی جاں بحق

datetime 4  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی )سعودی عرب کے علاقے عسیر میں بلقرن گورنری میں تازہ موسلا دھار بارش کے بعد آنے والے پانی کے ریلے میں ایک کار کے بہہ جانے سے اس میں موجود باپ بیٹی جاں بحق ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک سعودی شہری

اپنی بچی کو اسکول چھوڑنے کے لیے اپنی کار لے کر اسکول کی طرف نکلا تو راستے میں سیلابی ریلہ آگیا۔ سول ڈیفنس کی ٹیموں کو شواص سنٹر میں بچی کی لاش ملی۔ سوشل میڈیا پر اس حادثے کی ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی گئی ہے جس میں ایک کار کو پانی میں ڈوبے دیکھا جا سکتا ہے۔فوت ہونے والی طالبہ کے بھائی سعدی غصاب نے بتایا کہ اس کی بہن منی کی عمر 15 سال ہے اور وہ تیسری جماعت کی طالبہ تھی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں خاندان کے گھر سے 10 کلومیٹر کی دوری پر پریشان تھا اور جب میں نے بارش کی شدت میں اضافہ دیکھا تو میں نے اپنے والد سے کہا کہ وہ اسکول نہ جائیں لیکن انہوں نے اصرار کیا کہ وہ منی کو اس کا امتحان مکمل کرنے کے لیے اسکول لے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ صبح شدید بارش کی وجہ سے مجھے ڈر لگا تو میں نے اسکول کے ایک سیکیورٹی گارڈ کو فون کرکے کہا کہ وہ والد کے ساتھ جائیں مگر اس نے انکار کردیا۔ اس نے دس بجے تک جانے سے انکار کر دیا۔ بارش مزید تیز ہوگئی۔ اس کی بے چینی بڑھتی گئی۔ اس کی بہن اور والد چلے گئے مگر کچھ دیربعد خبر آئی کہ ان کی گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی ہے۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…