اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

ولی عہد ابوظبی کی کینسر کا شکار تین سالہ افغان لڑکے کے علاج کی ہدایت

datetime 4  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظبی (این این آئی)ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے کینسرکے موذی مرض میں مبتلا تین سالہ افغان لڑکے محمد عامر داد کے طبی علاج کے انتظام کی ہدایت کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق شیخ محمد نے اس وقت ابوظبی کے امارات ہومینٹرین سٹی میں قیام پذیرمحمدعامر کو

ضروری علاج کے لیے امریکا منتقل کرنے کا حکم دیا ۔شیخ محمد کی ہدایت کے تحت ولی عہد ابوظبی کے دیوان کے چیئرمین شیخ ثیاب بن محمد بن زاید آل نہیان نے افغان بچے کی امارات ہیومینٹیرین سٹی میں عیادت کی۔شیخ ثیاب نے اس موقع پر متعدد افغان خاندانوں سے بھی ملاقات کی۔ان کی امارات ہیومینٹیرین سٹی میں میزبانی کی جارہی ہے۔انھوں نے ان افغان مہمانوں سے شہر میں قیام اور وہاں مہیا کی جانے والی خدمات اور سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا۔رپورٹ کے مطابق ان خاندانوں نے اپنے قیام کے دوران میں شاندار مہمان نوازی پر متحدہ عرب امارات کا شکریہ ادا کیا۔شیخ ثیاب کا کہنا تھا کہ جب انسانی ہمدردی کے کاموں کی بات آتی ہے تو یو اے ای مصیبت اور پریشانی کے وقت مدد وتعاون کی ایک علامت بن کر سامنے آتا ہے اور وہ اس ضمن میں ایک محرک اور تحریک کا ذریعہ رہے گا۔واضح رہے کہ امارات ہیومینٹیرین سٹی کا قیام 2020 میں عمل میں لایا گیا تھا اوراسے رازداری کو یقینی بنانے، سلامتی اور حفاظت کے بہترین معیارات کے مطابق ڈیزائن کیا گیا تھا۔اس کے بیرونی چوکوں میں بچوں اور بڑوں کے لیے کھیل کے متعدد میدان اور تفریحی سہولتیں دستیاب ہیں۔اس کے علاوہ ایک احتیاطی صحت مرکز قائم ہے جہاں ادویہ، خوراک اور دیگرضروریات زندگی مہیا کی جاتی ہیں۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…