اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

الیکشن لڑنے کے لیے برطانوی شہریت چھوڑ دوں گا بیورو کریسی کو ٹھیک سے ہینڈل نہیں کیا گیا ، زلفی بخاری

datetime 4  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) زلفی بخاری نے کہا ہے کہ احتساب کے معاملہ پر بھی کوئی بڑی پیشرفت نہیں کرسکے،الیکشن لڑنے کے لئے اپنی برطانوی شہریت چھوڑ دوں گا، ہمیشہ تحریک انصا ف سے ہی الیکشن لڑوں گا۔روزنامہ جنگ کے مطابق اگلی حکومت بھی پاکستان تحریک انصاف کی ہوگی،

پی ٹی آئی مزید بہتر کارکردگی بھی دکھاسکتی تھی لیکن چیلنجز بہت زیادہ تھے، گورننس کے راستے میں مشکلات آتی ہیں ، کس طرح کی مشکلات آئیں گی اس کی ہمیں توقع نہیں تھی، کہتے ہیں پنجاب میں خراب گورننس ہے.خرابی کیا ہے کسی کے پاس جواب نہیں ہے، ملک کو درپیش مسائل بہت زیادہ ہیں پانچ سال میں سارے حل نہیں ہوسکتے، صحت کارڈ اور سمندر پار پاکستانیوں کیلئے ووٹ کا حق حکومت کے بڑے کارنامے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو میں کیا۔ زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ بیوروکریسی کو اس طرح ہینڈل نہیں کیا جس طریقے سے کیا جاناچاہئے، شاید ہم اچھے لوگوں کو فل فلیش طریقے سے آگے نہیں لاسکے، یہ سچ ہے کہ ملک میں مہنگائی ہے مگر اس وقت دنیا بھر میں مہنگائی ہے۔ مارچ اپریل تک انٹرنیشنل کموڈٹی پرائس کم ہونے سے مہنگائی کم ہوگی، وزیراعظم عمران خان عوام کیلئے فکرمند اور مسائل سے بخوبی واقف ہیں،.خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات میں شکست کی بڑی وجہ مہنگائی اور ٹکٹوں کی غلط تقسیم تھی، تحریک انصاف کی حقیقی اپوزیشن صرف مہنگائی ہے۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…