اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

سینکڑوں مسلم خواتین کی آن لائن نیلامی، مودی سمیت سب کی خاموشی پر حیران ہوں،جاوید اختر برس پڑے

datetime 4  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) جاوید اختر اپنے پردادا کو نازیبا کلمات کہنے والے ہندو انتہا پسندوں پر برس پڑے۔حال ہی میں بھارت میں بلی بائی نامی ایپ پر مسلم خواتین کی نیلامی کے معاملے نے ہنگامہ مچادیا ہے۔ یہ حرکت کرنے والوں کے خلاف نہ صرف بھارتی خواتین صحافیوں نے آواز اٹھائی

بلکہ بالی ووڈ کے نامور سکرپٹ رائٹر اور شاعر جاوید اختر نے بھی اس پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا اور ٹوئٹر پر اس معاملے پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی پر بھی حیرانی کا اظہار کیا تھا۔تاہم جاوید اختر کو مسلم خواتین کیلئے آواز اٹھانا مہنگا پڑگیا۔ بلی بائی ایپ کے خلاف ٹوئٹ کرنے کے بعد سے انہیں سوشل میڈیا پر ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے مسلسل تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے یہاں تک کہ ان کے پردادا کیلئے بھی لوگ نازیبا کلمات کہہ رہے ہیں۔جاوید اختر نے انتہا پسندوں کی اس حرکت پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا جس وقت سے میں نے خواتین کی آن لائن نیلامی کیخلاف آواز اٹھائی اسی لمحے سے چند انتہا پسندوں نے میرے عظیم پردادا کو گالیاں دینا شروع کردی ہیں جو کہ 1864 میں کالا پانی میں شہید ہونیوالے آزادی پسند جنگجو تھے، ایسے بیوقوفوں کو آپ کیا کہیں گے۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…