پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

معصوم کشمیری کو شہید کرکے پاکستان پر دراندازی کا الزام لگانے والا بھارت ایک مرتبہ پھر بے نقاب ہوگیا

datetime 4  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)معصوم کشمیری کو شہید کرکے پاکستان پر دراندازی کا الزام لگانے والا بھارت ایک مرتبہ پھر بے نقاب ہوگیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کبھی پلوامہ تو کبھی کیرن سیکٹر، کبھی عادل احمد ڈار تو کبھی محمد شبیر ملک ، ہندوستان اپنے اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے ڈرامے کرنے پر مجبورہوگیا۔ہمیشہ پاکستان پر الزام لگانے والے بھارت کا نیا شوشہ اپنے انجام کو پہنچ گیا ،

یکم جنوری کو پاکستان کے دیرینہ دشمن نے کیرن سیکٹر میں بے گناہ کشمیری کو شہید کر کے پاکستان پر دراندازی کا الزام لگایا، اس وقت بھارتی میڈیا بی جے پی انتہا پسند حکومت کا راگ الاپتے ہوئے جس شخص کی تصویر دکھا رہا ہے وہ نہ صرف زندہ ہے بلکہ آزاد کشمیر کے علاقے شاردا میں موجود ہے اس سے پہلے بھی ہندوستان کی جانب سے اس طرح کی بہت ساری بھونڈی حرکتیں کی جاچکی ہیں جو پوری دنیا میں ہزیمت کا باعث بنتی رہی ہیں، اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا نئی دہلی اپنے سکیورٹی میکنزم کی ناکامی کو تسلیم کر رہا ہے یا پھر ہر قیمت پر پاکستان پر الزام تراشی جاری رکھ کے دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنا چاہتا ہے۔حقیقت تو یہ ہے کہ کلبھوشن یا دیو بھارتی درا ندازی کا چہرہ ہے، کبھی سر بجیت سنگھ تو کبھی ابھی نندن، دراندازی تو ہمیشہ بھارت کرتا رہا ہے اور پاکستان نے ان دراندازیوں کی نہ صرف مرمت کی ہے بلکہ دْنیا کے سامنے اْس کے واضح ثبوت بھی رکھے ہیں۔اس بے بنیاد واقعے اور گھٹیا الزام کے بعد کیا ایک مرتبہ پھر نریندر مودی کی زیر سایہ بی جے پی کی انتہا پسند حکومت ان الزامات کو پاکستان کے خلاف الیکشن کیلئے استعمال کرکے اپنے عوام کو جھوٹی تسلیاں دینا چاہتی ہے۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…