پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

بابری مسجد کی شہادت پر احتجاج کے وقت ہندوستانی حکومت کافر ہے کے نعرے لگے،اسلامی مملکت میں مسجد گرانیکا فیصلہ نہیں ہونا چاہیے،مولاناعبدالغفور حیدری

datetime 4  جنوری‬‮  2022 |

کراچی(این این آئی)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری اور سابق ڈپٹی چیئرمین سینٹ سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ بابری مسجد کی شہادت پر احتجاج کے وقت ہندوستانی حکومت کافر ہے کے نعرے لگے،اسلامی مملکت میں مسجد گرانیکا فیصلہ نہیں ہونا چاہیے،

مدینہ مسجد طارق روڈ میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قیام پاکستان کی آزادی کے اصل مقاصد اسلامی مملکت کی تھی،حکومت کو ریاست مدینہ کا نام لیتے وقت شرم آنی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ متنازعہ فیصلے نہ کیے جائیں۔قوم کے ساتھ ظلم کیا گیا۔ ہزاروں لوگوں کو بیزروگار کیا گیا ۔ملک میں کوئی مقدس گائے نہیں ہم ان سب کا تعاقب کریں گے۔40 سالہ قدیم مدینہ مسجد کی تمام قانونی دستاویزات مکمل ہیں۔ ہم ان کے خوابوں کو شرمندہ تعبیر ہونے نہیں دیں گے۔انصاف کے ادارے قوم کے عقائد اور ایمان کا مذاق نہ اڑائیں۔ انہوں نے کہا کہ نسلے ٹاور سمیت ہزاروں غریبوں کی آبادیاں گرائی گئیں ۔لوگوں کی عمر بھر کی پونجی سے بنائے گھر ان سے چھین لئے گئے۔ جن سے گھر چھینے گئے ان کی زندگی بدتر ہوچکی ہے۔ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ حکومت سندھ خوب خرگوش سے بیدار ہو۔اگر مدینہ مسجد کو کچھ ہوا تو سندھ حکومت کا گریبان پکڑیں گے۔عدالت سے درخواست ہے کہ وہ مدینہ مسجد کے فیصلہ پر نظر ثانی کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…