ملتان (این این آئی)ملتان کے نجی ہوٹل میں روسی دوشیزہ نیکھڑکی سے چھلانگ لگادی۔پولیس کے مطابق روسی خاتون آئی کرسٹیا سانگلہ ہل کے ایک نوجوان سے ملنے پاکستان آئی تھی، سانگلہ ہل کا رہائشی عبداللہ اور خاتون دبئی میں ساتھ رہتے تھے۔پولیس کے مطابق عبداللہ خاتون کو دبئی چھوڑ کر آگیا تھا، خاتون اسے ڈھونڈنے پاکستان آئی تھی اور نہ ملنے پر دلبرداشتہ ہو کر ہوٹل کی کھڑکی سے چھلانگ لگادی جس سے وہ معمولی زخمی ہوگئی۔