منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

ہر بوٹ میں فٹ آنے والے لوگ ہمیں ڈیل یا ڈھیل کا درس نہ دیں،عظمیٰ بخاری

datetime 4  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن)مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ نوازشریف اور شہبازشریف ہر درباری وزیر،مشیر کے عصاب پر سوار ہیں۔سیاسی بونے خبروں میں زندہ رہنے کیلئے بار بار نوازشریف کا نام استعمال کرتے ہیں۔حکومتی ترجمان نوازشریف کا نام لے

کر ’’آلو چاٹ ‘‘اور ’’دہی بھلے‘‘کی آواز لگانے آجاتے ہیں۔عمران خان اور انکے وزرا کی فوج ظفر موج کے پاس عوام کو دینے کیلئے کچھ نہیں ہے۔مسٹر پرچی ترجمان آپکی کارکردگی صرف خاموش سائیںبزدار کی چاپلوسی کرنا ہے۔آپ چاپلوسی اور تابعداری میں فیاض چوہان،شہبازگل اور فردوس عاشق کو بھی پیچھے چھوڑنے کے ریس میں لگے ہیں۔اگر اس حکومت سے نوازشریف اور شہبازشریف کا ذکر نکال دیں تو یہ سڑک پر آجائیں۔مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا ترجمان پنجاب حکومت کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہا جنم جنم لوٹے اور ہر بوٹ میں فٹ آنے والے لوگ ہمیں ڈیل یا ڈھیل کا درس نہ دیں۔عمران خان نے ڈیل کرکے حکومت لی اب جیل کے خوف نئی ڈیل کیلئے ہاتھ پائوں مار رہے ہیں۔الحمد اللہ مسلم لیگ(ن) اور نوازشریف اپنے بیانیے ’’ووٹ کو عزت دو‘‘پر قائم دائم ہے۔مسلم لیگ(ن) عوامی طاقت سے دوبارہ دو تہائی اکثر حاصل کرے گی۔آنے والا وقت صرف مسلم لیگ(ن) اور میاں نوازشریف کا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…