پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

ایوان بالا کی قائمہ کمیٹی انسانی حقوق میں میڈیا پرسن کے قاتل اشتہاری نثار راولپنڈی کے بڑے سیاست دان کی پناہ میں ہونے کا انکشاف

datetime 4  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) ایوان بالا کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق میں خیبر پختونخواہ کے سماجی برائیوں کے خلاف ابلاغی محاذ پر جنگ لڑنے والے میڈیا پرسن کے قاتل اشتہاری نثار راولپنڈی کے بڑے سیاست دان کی پناہ میں ہونے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ سات سال قبل لاڑکانہ ایک ہی گھر کے پانچ افراد کے قتل ہونے والا معاملہ تا حال حل نہ ہوسکا

مالاکنڈ کے قتل کیسز کے متعلق محکمہ پولیس کے افسران کا کمیٹی میں پیش کیا جانے والی تفصیل وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق نے سننے سے انکار کر دیا ہے ،سند ھ پولیس کی کارگردگی پر ممبران کمیٹی نے سوالیہ نشان اٹھاتے ہوئے کہا کہ ایف آئی آر درج کرنے کے لئے تگڑی سفارش کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ سندھ میں قتل کیسزز سمیت میسنگ پرسن کے متعلق بلاول بھٹو ہیومن رائٹس کمیٹی کے سربراہ سے بریفنگ لیں پر زور دیا گیا ہے آئی جی بلوچستان اور کے پی کے کمیٹی میں عدم شرکت پر ممبران کا اظہار برہمی تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز سینیٹ کے قائمہ برائے انسانی حقوق کا اجلاس سینٹر واجد اقبال کی زیر صدارت ہوا ، اجلاس میں چیرمین کمیٹی سینیٹر واجد اقبال نے کہا ہے کہ آئی جی بلوچستان اور کے پی کے کمیٹی میں عدم شرکت پر افسوس ہے جبکہ واجد نور مقدم کے قتل کے وقت آئی جی اسلام آباد خود کمیٹی میں شرکت کرتے تھے سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ آئی جی نہیں آئے اس پر مجھے اعتراض نہیں ہے سینیٹر سیف اللہ آبرو نے کہا کہ اس سال سندھ میں پینتالیس قتل ہوئے ،لیکن آئی جی کبھی خود کمیٹی میں نہیں آتے بلانے پر بھی اس موقع پر وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیری مزاری نے کہا کہ سندھ سے کبھی بھی کوئی کمیٹی میں نہیں آتا اس موقع پر سینیٹر سیف اللہ آبرو نے کمیٹی کو ناظم جوکھیو کے قتل پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا ئے کہ ایم پی اے کے گھر میں ناظم جوکھیو پر تشدد ہوا

اور اپنے گھر کے باہر ناظم جوکھیو کی لاش پھینکی سڑک پر لاش رکھ کر احتجاج کیا گی تب ایف آئی آر کٹی اب ناظم کی بیوی اور بھائی کو قتل کی دھمکیاں دے رہییہ ہمارے منسٹر کی حالت ہے عام بندے کا کیا ہوتا ہوگا ایم این اے جام عبدالکریم اس وقت ملک سے باہر ہیں انہوں نے کہا کہ اکتالیس قتل کے ماورائے عدالت قتل کے کیس ہیں

ڈی آئی جی لاڑکانہ کے خلاف پولیس کے سامنے قتل کا سندھ میں رواج ہیناظم کے قتل میں ایم این اے اور ایم پی اے بھی شامل ہیں سینیٹر سیف اللہ آبڑو نے کہا کہ خدا کے واسطے سندھ کو فیڈرل اپنے زیر اثر کریسندھ کے بہت سے مسائل ہیںسندھ کی عوام پولیٹیکل اثر سے برے حالات میں ہیں مجھ پر بھی حملے ہوئے سندھ کا آئی جی فیڈرل سے

اپونٹ ہواورسندھ کو رینجرز کے حوالے کریںاس موقع پر سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ ناظم کے بیوی بچے کی حفاظت کریںاس معاملہ پر سینیٹر مشتاق احمد نے کہا ہے کہ ریاست ایسے قتل کے خود مداعی بنے جیسے ریمس ڈیویس کے لیے بنی تھی ناظم جوکھیوں قتل کیس کے متعلق پولیس حکام کا کہنا تھا کہ مداعی ناظم جوکھیو کے کیس

میں اپنے بیان سے 164پھر سے پھر گیا سینیٹر سیف اللہ آبرو کا کہنا تھا کہ بھائی پریشر میں آ گیا ہے لیکن بیوی اپنے بیان پر قائم ہے ناظم جوکھیو کی بیوی پولیس کی سیکورٹی میں مر سکتی ہے اس موقع پر کمیٹی ممبران نے سفارش کی کہ رینجرز کی سیکیورٹی دی جائے رینجرز کی طرف سے ناظم جوکھیو کی بیوی کو پروٹیکشن دی

جائے چیرمین کمیٹی واجد اقبال نے کہا کہاگلے اجلاس میں آئی جی سندھ لازمی آئے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کل اسی سال کے بوڑھے کو لاڑکانہ پولیس نے پکڑا نواسے مطلوب ہے. بوڑھے کو پکڑنا ظلم ہے شہید زندہ ہے تو بھٹو کو سندھ میں ظلم نظر کیوں نہیں آتااپنے نواسے اور داماد کو کیوں نہیں آ کر سمجھاتے ناظم جوکھیو کی بیوی کو

رینجرز پروٹیکشن دی جائے آئی جی سندھ کو اگلے اجلاس میں لازمی شریک ہونا چاہیے اس موقع پر چئیرمین کمیٹی سینیٹر واجد اقبال نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے جیل خانہ جات کے متعلق رپورٹ شریں مزاری سے طلب کی تھی جبکہ اڈیالہ جیل کا فیلڈ وزٹ کریں گے فیڈرل ملزم اڈیالہ جیل جاتے ہیں جس پر کمیٹی اجلاس میں

موجود وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیری مزاری نے کہا ہے کہ اڈیالہ کی بجائے ہمیں بھکر جیل کا وزٹ کرنا چاہیے جس پر کمیٹی نے اتفاق کیا ہے کہ بہت جلد اڈیالہ اور بھکر جیل کا دورہ کیا جائے گا اس موقع پر سینٹر مشاق احمد کی کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہبائیس ویلر کے پی کے میں نیا نشہ ہے سماجی برائیوں سے لڑنے والے

آزاد نوجوان کو قتل کیا نثار اصل قاتل ہے جو اسلام آباد میں کسی کے پاس پناہ لیے ہوئے ہے اس پر ایڈیشنل سیکرٹری نے کہا کہ کے پی کے میں اس نوجوان نے اک مثال بن کر منشیات کے خلاف جنگ کی تھی. اس کی آواز چپ کرا دیاس موقع پر سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ محمد آزاد اگروال میڈیا پرسن کو قتل کر لیا گیا تھا سوشل میڈیا

پر بہت متحرک تھا اور سماجی برائیوں کے خلاف جنگ لڑتا رہا اور قتل کیا گیا مالاکنڈ ضلع شمالی پنجاب سے چوری شدہ گاڑیوں اور سمگلرز کی اماجگاہ بن گئی ہے خیبر پختونخواہ کے اندر منشیات کا دھندا عروج پر ہے بائس ویلرٹارگٹ کلوز زبیر ، رشید ، داد گرفتار ہیں اور یہ دیہاڑی دار تھے اصل بندہ نثار ہے جس کی نشاندہی کی گئی

مگر اسے گرفتار نہیں کیا جا سکا نثار راولپنڈی میں اہم ایم سیاست دان کے ساتھ ہے اور ہماری جتنے پر اشتہاری ہیں وہ ہمارے سیاست دانوں کی بندوق بردار ہیں سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ چند نکات ہیں جن میں پہلا نمبر اے سی فواد خٹک کے حوالے سے جو تحفظات ہیں وہ کمیٹی کے سامنے پیش کئے جائیں اور تحریر کے مطابق

جوڈیشل انکوائری کرائی جائے گی یہ دہشت گردی ایکٹ ہے متاثرہ خاندان کو تحفظ دیا جائی گا ان نکات کو کمیٹی کے سامنے پیش کیا جائے پچیسویں آئینی ترمیم کے بعد پولیس کا مسئلہ حل ہونا چاہئے تھا جو نہیں ہوا تو صوبائی حکومت کی ناقص کارگردگی ہے اس پر ایڈیشنل ہوم سیکریٹری خیبر پختونخواہ کلیم نے کہا کہ سینیٹر مشتاق کے

تمام نکات انتہائی اہم ہیں فاٹا میں پولیس نہیں ہوتی لیوی ڈپٹی کمشنر کو رپورٹ کرتی ہیں اور پھر یہ تمام سیکرٹری ہوم کو رپورٹنگ ہے فاٹا میں اس وقت پرانا نظام چل رہا ہے پولیس کے حوالے سے اعلی سطحی مشاورت جاری ہے مسئلہ جلد حل کر لیا جائے گا شیری مزاری نے کہا کہ کمیٹی کے سامنے پیش ہونے والے افسران کو معلومات کا فقدان ہوتا ہے

ایک شخص تین محکمے چلا رہا ہے ، ایک وقت میں ڈی سی پھر کمانڈنٹ آفیسر اور پھر جج بن جاتا ہے کمیٹی میں متعلقہ لوگ نہیں آئے کمشنر اور سیکرٹری ہوم کو بلایا جائے کمیٹی میں پیش ہونے والوں کو نہیں پتا کہ یہ یہاں کیوں آئے ہوئے ہیں سینیٹر فدا محمد نے کہا کمیٹی کو بتایا جائے کہ قتل ہونے والے چئیرمین کمیٹی نے کہا کہ وزیر اعلی کو کمیٹی میں بلایا جائے سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ پرامن کاروباری برادری سکھ برادری بھی محفوظ نہیں ہیں۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…