لاہو ر(این این آئی)ٹریفک پولیس نے سال 2021 میں قوانین کی خلاف ورزیوں پر 25 لاکھ 50 ہزار 305 موٹرسائیکل سواروں کو چالان ٹکٹ جاری کئے۔04 لاکھ 46
ہزار 983 چنگ چی رکشوں کو چالان ٹکٹس جاری کئے گئے، 02 لاکھ 25 ہزار 186 کاروں جبکہ 01 لاکھ 14 ہزار کمرشل گاڑیوں کے چالان ہوئے، 02 لاکھ 62 ہزار گڈز ٹرانسپورٹ، 08 ہزار 388 فلائنگ کوچز کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے۔01 لاکھ 38 ہزار پک اپ، 52 ہزار وینز، 51 ہزار 945 ٹرکوں کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے۔17 ہزار ٹریکٹر ٹرالی اور 15 ہزار ٹرالرز کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے۔سی ٹی او لاہور کاکہنا تھا کہ سال 2021 میں مجموعی طور پر 39 لاکھ 30 ہزار وہیکلز کو چالان ٹکٹس جاری کئے گئے۔معمولی خلاف ورزیوں پر 01 کروڑ سے زائد وائیلٹرز کو ایجوکیٹ کیا گیا۔چالان کا مقصد ریونیو اکھٹا کرنا نہیں بلکہ شہریوں کی اصلاح کرنا مقصود ہے۔