جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

ملک بھر میں بجلی بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر اربوں روپے مہنگے معاہدوں کی نذر ہونے لگے، تہلکہ خیز انکشاف

datetime 3  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)ملک بھر میں بجلی بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر اربوں روپے مہنگے معائدوں کی نظر ہونے لگے ہیں،60فیصد پن بجلی والے علاقوں کو بھی رگڑا دیدیا گیا،فرنس ائل اور کوئلہ پر بجلی پلانٹ کے معائدے ڈالرز ریٹ پر مقرر کرنے سے بجلی بلز میں آضافہ کر دیا گیا،معلومات کے مطابق سابق حکومتوں نے ڈالرز ریٹ پر کوئلہ اور فرنس آئل سے بجلی معائدے کیے تھے

اور اس حوالہ سے بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں نے ڈالرز ریٹ پر ٹیرف مقرر کرنا تھا اور ڈالرز بے لگام ہوا اور موجودہ حکومت نے روکنے کی بھی کوئی تدابیر نہ کی تو بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر ملک بھر میں بجلی بلز کا ٹیرف بڑھا دیا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک عام شہری کا ماہ نومبر کا بل دو سوروپے جبکہ فیول ایڈجسٹمنٹ دو ہزارڈا ل کر کل بل 2255روپے بھیج دیا گیا،یوں ملک بھر میں 70فیصد ددکی آبادی کو دوہزار روپے سے تین ہزار روپے ماہانہ بل زیادہ بھیجنے سے اربوں روپے ماہانہ عام شہریوں کی جیب سے نکال لیا جاتا ہے،اور موجودہ حکومت اس مہنگائی کو روکنے میں اس لیے ناکام ہے کہ معائدے سابق حکومتوں کے تھے اور ڈالرز ریٹ موجودہ حکومت نے فکس نہ کیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ فرنس آئل اور کوئلہ پر پیدا کی جانیوالی بجلی علاقوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ دی جا سکتی ہے،مگر حکومت اور وزارت توانائی نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی ایما پر ملک بھر کا 60فیصد وہ علاقہ جو کہ پن بجلی پر چل رہا ہے انہیں بھی فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر لوٹا جانے لگا ہے،اور یوں ماہانہ حکومت نے پن بجلی والے علاقوں سے اربوں روپے اکٹھے کر کے عام شہریوں کو مہنگائی کی دلدل میں مزید دھکیل رہی ہے،بجلی بلو ں میں بے تحاشا اضافہ کے باعث عام شہریو ں نے احتجاج کی بھی دھمکی دیدی ہے،

ایک جانب گیس بند اور بلز میں آضافہ سے بھی پریشانی کا سبب بننے لگے کہ میٹر سے گیس کا اخراج ہی نہیں اور بلز ہزاروں روپے موصول ہونے لگا ہے،وزارت توانائی ذرائع کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پربجلی کی مہنگائی سے متعلق بھی ایک مہم کا آغاز کر دیا گیا اور اس پر ایک اجلاس منعقد ہوا جس پر آج منگل کو کوئی حتمی فیصلہ کیے جانے کا امکان ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…