اسلام آباد (این این آئی)انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد (آئی آئی یو آئی) میں طلبہ تنظیموں کے درمیان جھگڑا ہوگیا، جس کے دوران شدید نعرے بازی کی گئی اور بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی، اس موقع پر کچھ طلبا زخمی ہوئے۔پشتون اسٹوڈنٹس کونسل، پی ایس ایف، جے ٹی آئی اور گلگت بلتستان اسٹوڈنٹس کونسل کی واک جاری تھی،
جس کیدوران اسلامی جمعیت طلبہ اور دیگر تنظیموں کے درمیان جھگڑا ہوا۔پولیس کی بھاری نفری یونیورسٹی پہنچی، پولیس کا کہنا ہے کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔دوسری طرف اسلامی جمعیت طلبہ نے یونیورسٹی ایڈمن بلاک میں احتجاج کیا، طلبہ کا کہنا ہے کہ گرفتاری نہ ہونے کی صورت میں یونیورسٹی بند کردیں گے۔