اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ریحام خان پر قاتلانہ حملہ، نامعلوم افراد گاڑی چھین کر فرار ہو گئے ۔ تفصیلات کےمطابق وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ نامعلوم افراد فائرنگ کے بعد میری گاڑی چھین کر فرار ہو گئے۔ عمران خان کیسابقہ اہلیہ ریحام خان نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر
پرکہا ہے کہ میرے بھتیجے کی شادی سے واپسی پر ابھی میری گاڑی پر فائرنگ کی گئی اور موٹر سائیکل پر سوار دو افراد نے بندوق کی نوک پر گاڑی پکڑی!! میں نے ابھی گاڑیاں بدلی تھیں۔میرا PS اور ڈرائیور گاڑی میں تھے۔ کیا یہ ہے عمران خان کا نیا پاکستان؟ بزدلوں، ٹھگوں اور لالچیوں کی ریاست میں خوش آمدید!!
On the way back from my nephew’s marriage my car just got fired at & two men on a motorbike held vehicle at gunpoint!! I had just changed vehicles.
My PS & driver were in the car. This is Imran Khan’s New Pakistan? Welcome to the state of cowards, thugs & the greedy!!— Reham Khan (@RehamKhan1) January 2, 2022