پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

نواز شریف کا اپنا وطن ہے ،کسی بھی وقت آ سکتے ہیں،مولانا فضل الرحمان

datetime 2  جنوری‬‮  2022 |

پشاور(این این آئی)جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ نواز شریف کا اپنا وطن ہے ،کسی بھی وقت آ سکتے ہیں، دعاگو ہیں خیرخیریت سے واپس آئیں۔پشاورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے میں میاں نوازشریف کے حوالے سے مولانا کاکہنا تھا کہ نواز شریف کا اپنا وطن ہے

وہ کسی بھی وقت آ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دعاگو ہیں کہ نوازشریف خیرخیریت سے واپس آئیں۔جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ڈے ایم میں شامل تمام جماعتوں نے 23 مارچ کو مہنگائی مارچ میں بھر پور شرکت کا فیصلہ کیا ہے،23 مارچ کو اسلام آباد کی جانب پوری قوم مارچ کرے گی ،مہنگائی کے باعث لوگ بچوں کوقتل کررہے ہیں،نوازشریف وطن واپس آئیں خوش آمدید کہتے ہیں۔پشاورمیں مولانا فضل الرحمان کی زیرصدارت مہنگائی مارچ کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا،پی ڈے ایم میں شامل تمام جماعتوں نے 23 مارچ کو مہنگائی مارچ میں بھر پور شرکت کا فیصلہ کیا۔اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان کاکہنا تھا کہ23 مارچ کو اسلام آباد کی جانب پوری قوم مارچ کرے گی ، مارچ کے سلسلے میں پنجاب میں میاں شہباز شریف پی ڈی ایم کی قیادت کریں گے، خیبرپختونخوا میں مجھے یہ ذمہ داری سونپی گئی تھی ، انکاکہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی کنٹرول سے باہر ہوگئی، مہنگائی کے باعث لوگ بچوں کوقتل کررہے ہیں، بلدیاتی انتخابات میں جے یوآئی کوزیادہ سیٹیں ملنا،اپوزیشن کی فتح ہے، دوسرے مرحلے میں حکمران جماعت کااس سے بھی زیادہ حشرہوگا، اسٹیبلشمنٹ بلدتاتی انتخابات میں نیوٹرل نظرآئی،مولاناکاکہنا تھا کہ ملک کو مشکلات سے نکالنا قومی فریضہ ہے، عوام موجودہ حکومت کو مزید برداشت کرنے کو تیارنہیں، اگلے بلدیاتی انتخابات میں حکمران جماعت کو اس سے زیادہ شکست ہوگی، پیپلز پارٹی اور اے این پی کو ہمیشہ اپوزیشن کا حصہ سمجھتے ہیں، ہم باہر سے ڈیکٹیشن لینے والے نہیں ، منی بجٹ پر ایوان میں بحث نہیں کی گئی،انکاکہنا تھا کہ نااہل حکومت کی وجہ سے عام آدمی مشکلات کا شکار ہیں ، لوگ خود کشیوں پر مجبور ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…