مکوآنہ (این این آئی )بے روزگاری اورغربت سے تنگ آکر نوجوان نے زہریلی گولیاں نگل کرزندگی سے منہ موڑ لیا‘ الائیڈ ہسپتال فیصل آباد میں نعش ورثائ� کے حوالے‘سمیع اللہ کافی عرصے سے بے روزگاری اور غربت کی وجہ سے پریشان رہتا تھا اورگھروالوں سے بھی اسی وجہ سے اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا ‘نوجوان کی ناگہانی موت پر گھر میں صف ماتم بچھ گئی‘بتایاگیا ہے کہ پیر محل کے
رہائشی سمیع اللہ ولد محمد ریاض نے غربت گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہوکر چوہے مار گولیاں نگل لیں جسے گھروالوں نے اپنی مدد آپ کے تحت الائیڈ ہسپتال داخل کروایا ڈاکٹروں کی اس کا معدہ واش کرکے اسکی جان بچانے کی کوششیں کامیاب نہ ہوسکیں‘ الائیڈ ہسپتال میڈیکل ایمرجنسی کی انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی۔