جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

بلی کی دلچسپ انداز میں پیزا مانگتے ہوئے ویڈیو وائرل

datetime 2  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)ایک چھوٹی سی بلی کی انٹرنیٹ پر دلچسپ انداز میں کھانے کے لیے پیزا مانگتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسی حوالے سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ ایک چھوٹی سی معصوم

سی بلی پیزا کھانے کے لیے مانگ رہی ہے۔اس ویڈیو کا آغاز بلی کے دلچسپ انداز میں کھانے کے لیے پیزا مانگتے ہوئے ہوتا ہے جو کہ ویڈیو میں ایک شخص نے کھانے کے لیے ہاتھ میں تھاما ہوا ہے۔ بلی پورے زور و شور سے اپنی پچھلی ٹانگوں پر بیٹھ کر اور اپنے پنجوں کو بار بار اوپر اٹھاتی ہے اور وہ پیزا سلائس کھانے کے لیے مانگتی ہے جوکہ ویڈیو میں موجود شخص نے اپنے ہاتھ میں پکڑا ہوا ہے۔کیٹس آف انسٹاگرام کے آفیشل پیج نے ویڈیو کو شیئرکرتے ہوئے کیپشن میں بلی کی جانب سے لکھا کہ ہیلو سب! تمام نئے فالوورز کا شکریہ!کیپشن میں مزید لکھا گیا کہ بلی نے سوچا کہ وہ یہ وقت اپنے آپ کو تمام نئے لوگوں سے متعارف کروانے کے لیے نکالے گی! بلی کا نئے فالوورز سے تعارف کرواتے ہوئے لکھا گیا کہ اس بلی کا نام واڈس ورتھ عرف ویڈی ہے، اسے یہ پیزا پسند ہے اور اس کے تین بہن بھائی جیکس، کٹلر اور مسٹری ہیں!اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے، اب تک اس پوسٹ کو 16 لاکھ 69 ہزار سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…