واشنگٹن(این این آئی)امریکا کے بعد برطانیہ نے بھی دوا ساز کمپنی فائزر کی تیار کردہ کووڈ 19 کی گولیوں کو استعمال کرنے کی منظوری دے دی۔برطانیہ سے قبل
گزشتہ ماہ 23 دسمبر کو امریکا نے بھی کورونا سے تحفظ کی مذکورہ گولیوں کے استعمال کی منظوری دی تھی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانیہ کے میڈیسین اینڈ ہیلتھ کیئر پراڈکٹس ریگولیٹری ایجنسی(ایم ایچ آر اے)کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ فائزر کی گولیاں پیکسلووڈ اس وقت بہت زیادہ موثر ہیں جب اسے بیماری کے ابتدائی مراحل میں استعمال کرایا جائے۔برطانوی ادارے کی جانب سے بیماری کی اولین علامات سامنے آنے کے 5 دن کے اندر اس دوا کا استعمال کرنے کا مشورہ دیا گیا ۔ایم ایچ آر اے کا کہنا تھا کہ وہ فائزر کے ساتھ مل کر کام کررہا ہے تاکہ اومیکرون کے خلاف پیکسلوئیڈ کی افادیت کی جانچ پڑتال کی جاسکے۔