بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

جعلی شناختی کارڈز سے کاروبار کرنیوالوں کی شامت آ گئی

datetime 2  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)فیڈرل بورڈآف روینیو(ایف بی آر)نے جعلی شناختی کارڈز سے کاروبار کرنے والوں کی فہرست طلب کرلی۔ذرائع کے مطابق نادرا نے ایسے کاروباری شہریوں کی تفصیلات ایف بی آر کو فراہم

کردیں، ایف بی آر نے بینکوں سے ان شناختی کارڈذ پر بنائے گئے اکانٹس کی تفصیل طلب کرلی۔جعلی شناختی کارڈز کی بنیاد پر رجسٹرڈ افراد کی تعداد ہزاروں میں ہے۔ نادرا نے جعلی شناختی کارڈز کا کھوج لگانے کا عمل 4 ماہ قبل شروع کیا۔فنانشل مانیٹرنگ یونٹ نے سب سے پہلے ان شناختی کارڈز کی تفصیل حاصل کی، یہ تفصیل منی لانڈرنگ میں ملوث افراد کا کھوج لگانے کے لیے استعمال کی جارہی ہے۔جعلی بنک اکائونٹس بنانے والے بینک حکام کی نشاندہی کا عمل بھی جاری ہے۔ سیلزٹیکس میں جعلی کارڈ استعمال کرنے والوں کی فہرستیں بھی مرتب کی جائیں گی۔جعلی کارڈ پرامپورٹ لائسنس حاصل کرنے والوں کا کھوج بھی لگایا جائے گا۔ آئندہ 2 ماہ میں ڈیٹا کی تصدیق اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے بھی کرائی جائے گی۔بیرون ملک سے رقوم بھیجنے والوں اور وصول کنندگان کے شناختی کارڈز کی بھی سکریننگ ہوگی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…