جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

آلو کی پیٹیوں میں افغانستان سمگلنگ کی کوشش ناکام لیکن دراصل کیا چیز تھی ؟جان کر یقین کرنا مشکل

datetime 2  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کسٹمز (ایف بی آر) نے 72لاکھ روپے مالیت کی یوریا کھاد کی افغانستان سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی تمام برآمدی سامان پر نگرانی بڑھانے کے نتیجے میں انسداد سمگلنگ آپریشن کی تکمیل کرتے ہوئے، کلکٹریٹ آف کسٹمز اپریزمنٹ کوئٹہ نے 72 لاکھ روپے مالیت کی غیر قانونی یوریا کھاد ضبط کر لی جو افغانستان سمگل کی جا رہی تھی۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی

جانب سے کارروائی کی تفصیلات کے مطابق ، کسٹم سٹیشن چمن سے تازہ سبزیوں کی آڑ میں بھاری مقدار میں یوریا کھاد افغانستان سمگل ہونے کی مصدقہ اطلاعات موصول ہونے ملنے پر اسسٹنٹ کلکٹر کسٹم ہاؤس چمن نیمؤثر کارروائی کرنے کیلئے ایک ٹیم تشکیل دی ۔ ایک 10 ویلر ہینو ٹرک کو روک کر اس کی مکمل تلاشی کرنے پر تازہ سبزیوں (آلو) کے نیچے چھپائے گئے یوریا کھاد کے تھیلوں کو برآمدکرلیا گیا۔50 کلو یوریا کھاد کے کل 480 تھیلے آلو کی 80 بوریوں کے نیچے چھپائے گئے تھے۔ ضبط شدہ سامان کی کل مالیت 72 لاکھ روپے تھی۔برآمد کنندگان اور کلیئرنگ ایجنٹ کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی اور ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔ معاملے میں ملوث تمام افراد کو بے نقاب کرنے کے لیے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔ تمام برآمدی سامان کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو اسمگلنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ، لہٰذا بارڈر پر کارگو کی نقل و حرکت پر نگرانی بڑھا دی گئی ہے۔وزیر خزانہ شوکت ترین نے ایف بی آر کی پاکستان بھر میں جاری کامیاب انسداد سمگلنگ مہم کو سراہا ہے۔ چیئرمین ایف بی آر/سیکریٹری ریونیو ڈویڑن، ڈاکٹر محمد اشفاق احمد نے ممبر کسٹمز (آپریشنز ) ایف بی آر سید محمد طارق ہداکی تمام طرح کی سمگلنگ کے خلاف عدم برداشت کی پالیسی اپنانے پر تعریف کی ہے۔ انہوں نے ٹیکس کمپلائنس کو زیادہ سے زیادہ کرنے کے لیے ملک بھر میں اسمگلنگ کے ناسور کیخاتمے کے اپنے پختہ عزم کا اعادہ کیاہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…