جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

اگر مستقبل میں مداخلت نہ ہوئی تو عوامی قوت کے ساتھ چاروں صوبوں میں مثالی فتح حاصل کریں گے، مولانا فضل الرحمان

datetime 1  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آن لائن ) پی ڈی ایم کے سربراہ اور جمعیت علماء اسلام (ف ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم نے تین سال قوم کو موجودہ سلیکٹیڈ حکومت کے عزائم اور ملک کے خلاف ہونے والی سازشوں سے آگاہ کیا، آج ہماری مسلسل جدو جہد کی وجہ سے اداروں کو ذرا سا ہاتھ کھینچا پڑا۔ پشاور میں جمعیت علماء اسلام خیبرپختونخوا کی مجلس شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ 2018 کے الیکشن میں منصوبہ بندی کے تحت تحریک انصاف کو مسلط کیا گیا اور عوام کے ووٹ چوری کرکے عوامی مینڈیٹ کی توہین کی گئی، ہم نے تین سال قوم کو موجودہ سلیکٹیڈ حکومت کے عزائم اور ملک کے خلاف ہونے والی سازشوں سے آگاہ کیا، آج ہماری مسلسل جدو جہد کی وجہ سے اداروں کو ذرا سا ہاتھ کھینچا پڑا، جس کی وجہ سے عوامی ردعمل سامنے آیا اور عوام نے حکومتی دھاندلی کے باوجود ہمیں کامیاب کیا، بلدیاتی انتخابات میں تاریخی کامیابی نے بین الاقوامی ایجنڈے پر عمل پیرا حکمرانوں کے عزائم خاک میں ملا دئیے، اگر مستقبل میں مداخلت نہ ہوئی تو عوامی قوت کے ساتھ چاروں صوبوں میں مثالی فتح حاصل کریں گے۔سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ حکومت کی پالیسیوں نے ملک کی اقتصادی معاشی ترقی کا راستہ روک دیا ہے، اسمبلیوں کے وقار اور تقدس کو پامال کرکے آئین سے ماورا بل پاس کئے جارہے ہیں، غلط اعدادو شمار اور جھوٹ بول کر عوام کو تسلی دی جاری ہے، فاٹا کے انضمام کے دوران پرکشش مراعات کا اعلان کرکے عوام کو دھوکہ دیا گیا اور آج فاٹا کے عوام دربدرکی ٹھوکریں کھا رہے ہیں، ملک کو بیرونی ایجنڈے کے تحت چلایا جارہا ہے، وزارتِ خزانہ اور اسٹیٹ بینک پر آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی گرفت مضبوط کرنے قانون سازی کی جارہی ہے۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ 360 ارب کا منی بجٹ صرف آئی ایم ایف کی ایماء پر پیش کیا گیا ہے،

اور 215 ارب روپے کی سبسڈی واپس لے لی گئی ہے، 17 فیصد نیا ٹیکس لگا کر غریب عوام کو مزید تباہی کی طرف دھکیل دیا گیا ہے، 2019 سے اب تک اسٹیٹ بینک نے جکومت کو کوئی قرضہ نہیں دیا، اپنے بینک کو عالمی اداروں کی گرفت میں دینا ملک کی آزادی کو داؤ پر لگانے کے مترادف ہے، پاکستان دیوالیہ ہونے کے قریب ہے جس کا اعتراف پاکستان کے ادارے کرچکے ہیں، ہمسایہ ممالک سے تعلقات بڑھائے کی بجائے خراب کر دیئے گئے ہیں، مسجد گرانے کے فیصلے کرکے کس کو خوش کیا جارہا ہے، اس فیصلے کو واپس لے کر قوم میں پائی جانے والی تشویش کو ختم کیاجائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…