بدھ‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2026 

دنیا بھر میں تیل قیمتوں میں مزید کمی

datetime 1  جنوری‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ٗ این این آئی)دنیا بھر میں تیل قیمتوں میں ایک بار پھر کمی ہورہی ہے اور جمعے کو سال 2021 کے آخری روز برنٹ آئل میں کمی دیکھی گئی ہے،تفصیلات کے مطابق جمعے کو برنٹ کروڈ کی قیمتوں میں 70 سینٹ یا 0اعشاریہ 9 فیصد کمی ہوئی ہے جبکہ ویسٹ ٹیکساس

انٹرمیڈیٹ (WTI)کروڈ میں مزید 84 سینٹ یا 1اعشاریہ 09 فیصد کم ہوکر 76 اعشاریہ 15 بیرل فی ڈالر پر آگئی ہے،اسی طرح برنٹ کروڈ میں 70 سینٹس کی مزید کمی ہونے کے بعد تیل قیمتیں 78 اعشاریہ 85 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے۔دوسری جانب سال نو کے موقع پر حکومت پاکستان نے عوام پر پیٹرول بم گرادیا،نئے سال کے آغاز پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا گیا۔وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔نوٹیفیکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں چار، چار روپے اضافہ کیا گیا ہے جبکہ مٹی کا تیل 3.95 اور لائٹ ڈیزل آئل 4.15روپے مہنگا کیا گیا ہے۔قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 144.82روپے فی لیٹر ہو گئی ہے جبکہ ڈیزل 141.62روپے فی لیٹر پر فروخت ہو گا۔اسی طرح مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 113.53 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل 11.06 روپے فی لیٹر پر دستیاب ہو گا۔فنانس ڈویژن سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی اوگرا کی تجویز کو مسترد کردیا ہے۔اس حوالے سے کہا گیا کہ وزیراعظم نے آئی ایم ایف سے معاہدے کے تحت پٹرولیم لیوی ہدف کو پورا کرنے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات صرف چار روپے فی لیٹر مہنگی کرنے کی منظوری دی ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے سے ہو گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تہران میں کیا دیکھا


ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…