آئی ایم ایف کے بغیر ایک بجٹ بھی بنانا ممکن نہیں ہے ، چیئرمین ایف بی آر

1  جنوری‬‮  2022

اسلام آباد (آن لائن) آئی ایم ایف کے بغیر ایک بجٹ بھی بنانا ممکن نہیں ہے جب تک آئی ایم کے پروگرام میں ہیں اس وقت تک منی بجٹ آتے رہیں گے ایف بی آر نے تسلیم کیا کہ منی بجٹ کا اثر عام عوام پر بھی پڑیگا ضروری اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار چئیرمین ایف بی آر اشفاق حسین نے منی فنانس بل پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

چیرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ منی بل کے حوالے ضروری تھا کہ تکنیکی نکات پر میڈیا کو آگاہ کیا جاتا چئیر مین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف ایک حقیقت ہے اس کو تسلیم کرتے ہیں ہر بار جب آئی ایم ایف نے کہا ہم نے نئے ٹیکسز لگا دئیے ہیں کسی نے سسٹم کی گہرائی میں جا کے کام نہیں کیا سسٹم میں رہتے ہوئے تکنیکی نکات پر سنجیدگی ضرور تھی آئی ایم ایف کی شرائط نمبرز پر منحصر ہیں چئیرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کی آئی ایم ایف کی پہلی شرط تھی کہ جنرل سیلز ٹیکس 17 فیصد ہوغریب آدمی اور پروڈکٹو سیکٹرز کو محفوظ رکھنا ضروری تھا آئی ایم ایف کا بڑی کڑی شرط ٹیکس اکٹھا کرنا ہے اور وہ پوری دنیا میں نافذ ہے ٹیکس ریفارمز جو ہم نے کیں ہیں وہ پاکستان کی تاریخ میں نہیں ہوئیں فوڈ آئٹمز،ویجیٹلز،فش میٹ،شوگر کین،شوگر کو ہم نے محفوظ رکھا چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ لوکل سپلائی کے گیارہ آئٹمز سے ٹیکس چھوٹ واپس ہوئی ہے پاور جنریشن،پاور ٹرانسمیشن،رینوایبل توانائی کے آلات سے چھوٹ واپس ہوئی 850 سی سی لوکل گاڈیوں کی لوکل مینوفیکچرنگ پر ٹیکس کم کئے چئیر مین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ عام آدمی کے موبائل پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا 2سو سے 350 ڈالر والے موبائل پر 17 فیصد ٹیکس ہوگا3سو سے 5سو ڈالرز تک کے موبائل پر بھی 17 فیصد ٹیکس ہوگا جو آدمی تیرہ سو ڈالر کا موبائل خرید سکتا ہے وہ 17 فیصد ٹیکس بھی دے سکتا ہے

چئیرمین ایف بی آرکا کہنا تھا کہ عام آدمی کیلئے تو موبائلز پر بھی ٹیکسز نہیں لگائے گئے فرماسوٹیکل سیکٹر کو دستاویزی بنانا بہت ضروری ہے چئیرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ فارما سیکٹر کے خام مال پر ٹیکس اکٹھا کریں گے ادویات پر ٹیسکز کو زیرو ریٹڈڈ کیا جائے گا فرماسوٹیکل سیکٹر کیلئے ریفنڈز ایک ہفتے کے دوران ہونگی

چئیرمین ایف بی آر نے واضح کیا کہ فارماسیوٹیکل سیکٹر پر ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم لائیں گے فارماسیوٹیکل سیکٹر کی خریدوفروخت کا ڈیٹا دیکھا جائے گا چئیرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ گاڑیوں پر اون منی کی شرح میں اضافہ کیا گیا ہے وزارت صنعت وپیداوار کی مشاورت سے اون منی کو ڈبل فگرز کیا گیا جبکہ غیر ملکی ڈرامہ سیریلز پر

ٹیکس کا نفاز ہوگا ڈرامہ سیریل پر ٹیکسز کا نفاز وزارت اطلاعات سے مشاورت پر ہواوزارت اطلاعات کی خواہش پر ملکی ڈراموں کو فروغ دینے کیلئے ٹیکسز بڑھائے چئیرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ ٹارگٹڈ سبسڈی کیلئے ایف بی آر نے 33 ارب کی تجویز دی ہے ٹارگٹڈ سبسڈی کیلئے 16 آئٹمز کا انتخاب کیا گیا ہے 16 وہ آئٹمز ہیں جو عام آدمی کے ہیں جن پر سبسڈی تجویز کی ہیامپورٹڈ ملک،لیپ ٹاپ سمیت سولہ اشیاء فہرست میں شامل کی گئی ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…