جمعرات‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2026 

حکمران ’’سستے ترین‘‘ جبکہ عوام ’’مہنگے ترین‘‘ پاکستان میں رہتے ہیں، سٹیٹ بینک کی چابیاں آئی ایم ایف کو دینے اورمنی بجٹ کے تباہ کن اثرات آنے والے ماہ وسال میں نکلیں گے ، شہبا زشریف کا دعویٰ

datetime 31  دسمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہاہے کہ عمران نیازی نے معاشی جنگ میں آئی ایم ایف کے آگے ہتھیار ڈال دئیے،سٹیٹ بینک کی چابیاں آئی ایم ایف کو دینے اورمنی بجٹ کے تباہی کن اثرات آنے والے ماہ وسال میں نکلیں گے

،سفاکی اور بے حسی کی انتہا ہے کہ کہاجارہا ہے کہ غریب عوام پر اس کا بوجھ نہیں پڑے گا ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ حکومت خود مہنگائی کا عذاب نازل کرتی ہے اور پھر کہتی ہے کہ قوم مہنگائی کس وجہ سے ہے ، سمجھ نہیں رہی ۔انہوںنے کہاکہ مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی موجودہ حکومت کی وجہ سے ہورہی ہے، یہی اصل وجہ ہے ،انہوںنے کہاکہ منی بجٹ سے معاشی گاڑی کا انجن سیز کردیا ہے ، بے روزگاری اورمہنگائی کے ذمہ دار عمران نیازی اینڈ کمپنی ہوں گے ،یہ کرپٹ کمپنی تو پہلے ہی نہیں چل رہی تھی ، اب دیوالیہ پن کے مرحلے میں داخل ہوگئی ہے ۔انہوںنے کہاکہ حکمران ’’سستے ترین‘‘ جبکہ عوام ’’مہنگے ترین‘‘ پاکستان میں رہتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ قوم اور پاکستان کو بندگلی میں پہنچا کر2022 میں پی ٹی آئی نئے یوٹرن لے گی، قوم دھیان رکھے ،پی ٹی آئی کی روایت رہی ہے کہ ہر نئے سال پر ایک نئی مہنگائی کا طوفان قوم پر مسلط کیا ۔ انہوںنے کہاکہ 2021 کے آغاز پر عمران نیازی نے اسے ترقی کا سال کہا تھا لیکن یہ بھی تباہی کا سال ثابت ہوا ،یہ بھی کہا تھا کہ ’’2021 میں کوئی بھوکا نہیں سوئے گا‘‘ اور بچوں سے دودھ بھی چھین لیا ۔انہوںنے کہاکہ منی بجٹ کے جو زہریلے بیج 2021 میں بوئے گئے ہیں، ان کا زہریلا پھل 2022 میں قوم کو ملے گا سٹیٹ بینک کی نام نہاد خودمختاری بھی ایک کروڑ نوکری، پچاس لاکھ گھر جیسا ایک اور فریب ہے ،افسوس ہے کہ 2021 میں عوام کو شدید مسائل و مشکلات، بجلی گیس، مہنگائی کے عذاب جھیلنا پڑے ۔ انہوںنے کہاکہ دکھ ہے کہ 2021 میں معاشی تباہی، بے روزگاری اور ڈالر کی قیمتوں میں اضافے کی بم باری جاری رہی،موجودہ حکومت قوم کے لئے سبق ہے کہ یہ تجربہ انہیں کتنا مہنگا پڑا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…