بدھ‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2025 

مجھے قربانی کا بکرابنایا گیا،امریکا کا طالبان کے ساتھ معاہدہ کے بعد اشرف غنی بھی پھٹ پڑے ، تہلکہ خیز انکشاف

datetime 31  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(این این آئی)افغانستان کے سابق صدراشرف غنی نے امریکا کے طالبان کے ساتھ معاہدے کو اپنی حکومت کے خاتمے کا بنیادی سبب اور ذمے دار قرار دیا ہے اور دعوی کیا ہے کہ خفیہ طور پرملک سے فرار ہونے کے بعد انھیں قربانی کا بکرابنایا گیا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ طالبان کے ساتھ امریکی معاہدے کے نتیجے میں پرتشدد بغاوت ہوئی، سیاسی معاہدہ یا سیاسی عمل نہیں ہوا تھا۔انہوں نے کہاکہ میں واضح طورپربتاناچاہتا ہوں کہ میں نے ملک سے کوئی رقم نہیں لی تھی۔میرا طرزِزندگی ہر کسی کو معلوم ہے۔ میں پیسوں کا کیا کروں گا؟تاہم امریکاان الزامات کی تحقیقات کر رہا ہے۔ان سے جب امریکا اور طالبان کے درمیان امن معاہدے اور افغان حکومت سے مذاکرات کے بارے میں پوچھا گیا توانھوں نے کہا کہ امریکا نے ان مذاکرات کے نتیجے میں افغانستان میں اپنی فوج کی تعداد کو کم کیا تھا لیکن اس کے نتیجے میں ہمیں امن عمل کے بجائے انخلا کا عمل ملا تھا۔ انھوں نے دعوی کیا کہ اس معاہدے نے انھیں اوران کی حکومت کومٹادیا ہے۔اشرف غنی نے افسردہ لہجے میں کہاکہ میری زندگی کا کام تباہ ہوچکا ہے۔ میری اقدار کو پامال کیا گیا تھا۔مجھے قربانی کا بکرا بنایا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…