اسلا م آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا سمیت دنیا بھر کے مختلف ممالک میں کورونا کیسز کا سونامی ہر گزرتے روز نیا ریکارڈ قائم کررہا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا میں آج بھی 5 لاکھ 65 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے اور 1350 سے زائد اموات ریکارڈ کی گئیں۔دوسری جانب فرانس میں 2 لاکھ، برطانیہ میں ایک لاکھ 89 ہزار ، اٹلی میں ایک لاکھ 26 ہزار ، اسپین میں ایک لاکھ 61 ہزار کیسز سامنے آئے جب کہ روس میں نومبر کے دوران 71ہزارافراد کورونا کے باعث ہلاک ہوئے۔