پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

ننھی حرمین کے قتل میں ملوث گرفتار زخمی ملزم نے اہم انکشافات کردیئے

datetime 30  دسمبر‬‮  2021 |

کراچی(این این آئی)شاہ لطیف ٹائون میں ننھی حرمین کے قتل میں ملوث گرفتار زخمی ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں سے متعلق پولیس کو سب بتا دیا۔ننھی حرمین کیس میں ملوث ملزمان دراصل کون ہیں اور کہاں سے آئے تھے، گرفتار زخمی ملزم پیارعلی کے پولیس کو دیئے گئے بیان بھی منظرعام پر آگئی ہے۔منظم ڈکیت گروہ کا تعلق اندرون سندھ سے نکلا،

ملزمان صرف ڈکیتی کی وارداتیں کرنے کراچی آتے تھے۔ملزم پیارعلی نے اپنے بیان میں بتایا کہ میرا تعلق سانگھڑ اور دیگر5 ملزمان کا تعلق شہداد پور سے ہے، میرے ساتھیوں میں پیرو، گلو، نعیم، اکبر اور حق نواز،دو شامل ہیں۔پولیس کو دیئے گئے اپنے اعترافی بیان میں ملزم پیار علی نے بتایا کہ ہمارا گینگ گزشتہ ڈیڑھ سال سے کراچی میں صرف وارداتیں کرنے آتا تھا۔ہم نے کراچی کے علاقے ناظم آباد میں ایک کوارٹر کرائے پر لے رکھا ہے، ہم شہر میں صرف میڈیکل اسٹورز کو ہی نشانہ بناتے ہیں۔ یہاں بھی میڈیکل اسٹور لوٹنے کے لیے آئے تھے۔ملزم کا اپنے بیان میں بتایا کہ شہر کے مختلف علاقوں گلشن اقبال، صفورا، ملیر، نیوکراچی، گولیمار، ناگن چورنگی میں بھی کئی وارداتیں کی ہیں۔اس حوالے سے پولیس حکام نے بتایاکہ حرمین واقعے میں ملوث تمام ملزمان کی تصاویر حاصل کرلی گئی ہیں، مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے سندھ کے مختلف شہروں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔کراچی پولیس چیف نے ننھی بچی حرمین کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے دو اعلی سطح ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔پہلی ٹیم ڈی آئی جی ایسٹ مقدس حیدر کی نگرانی میں بنائی گئی جس میں ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر، ایس ایس پی انویسٹی گیشن عارب مہر اور ایس پی گڈاپ شامل ہیں۔دوسری ٹیم ڈی آئی جی سی آئی اے کریم خان کی سربراہی میں بنائی گئی جس میں ایس ایس پی ایس آئی یو عارف عزیز اور ایس پی اے وی سی سی معروف عثمان شامل ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…