ڈاکٹرز اور ہیلتھ کیئرعملہ ہمارے ہیروز ہیں،آرمی چیف

30  دسمبر‬‮  2021

راولپنڈی (این این آئی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز اور ہیلتھ کیئرعملہ ہمارے ہیروز ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف نے کالج آف فزیشن اینڈ سرجنز کے کانووکیشن میں شرکت کی،

سی پی ایس پی کے نائب صدر شعیب شفیع نے استقبال کیا، سپہ سالار تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں آرمی چیف کو سی پی ایس پی کی اعزازی فیلو شپ سے بھی نوازا گیا جبکہ انہوں نے کامیاب ہونیوالے گریجویٹس میں اسناد تقسیم کیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کورونا وبا میں فرنٹ لائن ورکرز کے طور پر کام کرنے پر میڈیکل کمیونٹی کو سراہا اور ڈاکٹرز اور فزیشنز کو متعلقہ فیلڈ میں سپیشلائزیشن کرانے کی تعریف کی۔اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز اور ہیلتھ کیئرعملہ ہمارے ہیروز ہیں، چیلنجز کے باوجود کورونا میں ڈاکٹرز اور عملے نے عوام کی خدمت کی، ڈاکٹرز، ہیلتھ کیئر ورکرز نے دن رات کام کیا، قوم ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے، ڈاکٹرز اور طبی عملے نے کورونا کے دوران کئی قیمتیں جانیں بچائیں، آرمی میڈیکل کورکی قومی ہیلتھ کیئرسسٹم میں اہم خدمات ہیں، عوام کے تحفظ اور سکیورٹی کیلئے تمام وسائل بروئیکارلائیں گے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…