پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

کوئٹہ بم دھماکہ میں شہید ہونے والے افراد اور زخمیوں کے ناموں کی فہرست جاری کر دی گئی

datetime 30  دسمبر‬‮  2021 |

کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں بم دھماکے کے نتیجے میں 4افراد شہید جبکہ 15زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کی رات کوئٹہ کے علاقے جناح روڈ پر سائنس کالج کے قریب دھماکے کے نتیجے میںمحمد اکرم ولد خان محمد،شرف الدین ولد نیاز محمد،یونس آغا ولد آغا جان سمیت4افراد شہید جبکہ 15افراد

محمد ادریس ولد زربت خان، مصور ولد ولی جان،نور محمد ولد فدا خان،،ثنا اللہ ولد محمد اکرم،حبیب اللہ ولد محمد ،محمد رمضان ولد محمد صادق،ظہور احمد ولد دوست محمد،محمد فاروق ولد عبدالمنان،بلال محمدولد زعفران ،نقیب اللہ ولد محمد عالم،نجیب اللہ ولد کریم خان،عزیز اللہ ولدرحیم اللہ،نادر ولد حیدر،جمیل احمد ولد سرور،عبدالہادی ولد گل محمدزخمی ہوگئے ۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس ، سیکورٹی فورسز اورریسکیو ٹیمیںجائے وقوعہ پر پہنچ گئیں ،نعشوں اورزخمیوں کوسول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا ۔دھماکے کے بعدسول ہسپتال کوئٹہ میں ایمرجنسی نافذ کرکے ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو ڈیوٹیوں پر طلب کرلیا گیاجہا ں ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف نے ایم ایس سول ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر جاوید اختر کی نگرانی میں زخمیوں کوابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ دھماکے کے بعد بم ڈسپوزل کے عملے اور سیکورٹی فورسزنے پورے علاقے کو گھیرے میں لیکر تحقیقات شروع کردی ہیں۔دھماکے کے نتیجے میں اردگرد واقع دکانوں اور گھروں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اورلوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ دھماکے سے کچھ دیر قبل سائنس کالج کے ہال میں ایک مذہبی سیاسی جماعت کا اجتماع ختم ہواتھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…