جمعرات‬‮ ، 29 جنوری‬‮ 2026 

عمران خان کی حکومت یہ سال سروائیو نہیں کرے گی، اسٹیبلشمنٹ خان صاحب کو لا کر پچھتا رہی ہے، نجم سیٹھی

datetime 30  دسمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی اور سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے 24 نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کسی کی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ڈیل ہوتی ہے یا نہیں لیکن یہ پتہ ہے کہ کچھ ہونے جا رہا ہے، دوران پروگرام نجم سیٹھی نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کی طرف

آئیں تو ہمیں یہ پتہ ہے کہ انہوں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ خان صاحب نے جانا ہے، کیونکہ خان صاحب کے رہنے کے ساتھ اسٹیبلشمنٹ کی بڑی سبکی ہوئی ہے اور ایچ لانگ ٹاپ لوگوں نے وہاں فیصلہ کر لیا ہے، مگر ہمیں یہ نہیں پتہ کہ آرمی چیف جو اسٹیبلشمنٹ کے ہیڈ ہیں وہ کیا سوچ رہے ہیں، انہوں نے اپنی سوچ بڑی کلوز رکھی ہوئی ہے کیونکہ ان کی سوچ بڑی اہم ہے اس کے بغیر کوئی تبدیلی نہیں آ سکتی، تو ہمیں بہت سی باتیں پتہ ہیں اور بہت سی نہیں پتہ تو اس لئے میں یہ آپ سے کہوں گا کہ تبدیلی تو آئے گی، حکومت تو جائے گی، کون سی حکومت آئے گی، کتنا عرصے رہے گی، کس طریقے سے آئے گی، ان چیزوں کے اوپر تبصرہ کرنا شاید مناسب نہیں ہے۔ ہماری چڑیا بنی گالہ پہنچ جاتی ہے، ماڈل ٹاؤن پہنچ جاتی ہے،رائے ونڈ بھی پہنچ جاتی ہے، لندن پہنچ جاتا ہے مگر آرمی ہاؤس نہیں جا سکتی ہے، جی ایچ کیو میں بھی ادھر ادھر گھومتی رہتی ہے۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ میں یہاں تک پیش گوئی کر سکتا ہوں کہ عمران خان کی حکومت یہ سال سروائیو نہیں کرے گی۔اسٹیبلشمنٹ خان صاحب کو لا کر پچھتا رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



قم میں آدھا دن


ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…