ہفتہ‬‮ ، 04 جنوری‬‮ 2025 

رنویر سنگھ فلم 83 کے بارے میں بات کرتے ہوئے روپڑے

datetime 30  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(آن لائن)بالی ووڈ اسٹار رنویر سنگھ فلم 83 کے بارے میں بات کرتے ہوئے روپڑے۔حال ہی میں رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون کی فلم 83 ریلیز ہوئی ہے۔ یہ فلم 1983 میں سابق کپتان کپل دیو کی قیادت میں بھارتی ٹیم کے ورلڈ کپ جیتنے کی کہانی بیان کرتی ہے۔ رنویر سنگھ نے فلم میں کپل دیو کا مرکزی کردار نبھایا ہے۔حال ہی میں ایک بھارتی ویب سائٹ

کو دئیے گئے انٹرویو میں رنویر سنگھ نے شائقین کی جانب سے فلم کو ملنے والے ردعمل کے بارے میں بات کی اور اس دوران وہ جذباتی ہوگئے۔رنویر سنگھ نے کہا مجھے عوام کے سامنے رونا پسند نہیں۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو بعد میں مجھے اس پر بہت شرمندگی محسوس ہوتی ہے۔ مجھے لگتا ہے اپنے جذبات کا اظہار کرنا اچھا ہے اور آج کل میں بہت آسانی سے رودیتا ہوں۔ شاید اسلیے کہ دنیا میں پھیلی وبا نے مجھے بہت جذباتی بنادیا ہے۔فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے رنویر سنگھ نے کہا مجھے نہیں معلوم یہ کیا ہے لیکن فلم 83 مجھے آج بھی جذباتی کردیتی ہے۔ میرے پاس لوگوں کے پیغامات آرہے ہیں اور لوگوں کی محبت میرے پاس ایک سونامی کی طرح آرہی ہے۔ مجھے ایسا لگتا ہے یہ معجزہ ہے کہ میں ایک اداکار بن گیا۔اس موقع پر رنویر سنگھ نے روتے ہوئے لوگوں کی جانب سے ملنے والے محبت بھرے پیغامات کے متعلق کہا میں کیا کہوں؟ میں اس طرح کے پیغامات پر کیا ردعمل ظاہر کروں؟ مجھے اس سے پہلے اتنی محبت کبھی نہیں ملی۔ میں نے کئی اچھی فلمیں اور یادگار کردار کیے ہیں۔ لیکن فلم 83 میں کام کرنا ایک الگ ہی لیول ہے، یہ فلم بہت خاص ہے۔واضح رہے کہ فلم 83 کے ہدایت کار کبیر خان ہیں۔ فلم میں رنویر سنگھ کی اداکاری کو تو لوگ پسند کررہے ہیں لیکن فلم باکس آفس پر اچھا پرفارم نہیں کررہی۔

موضوعات:



کالم



غرناطہ میں کرسمس


ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…