اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان منی بجٹ پر اتحادیوں کو منانے کےلیے متحرک ہوگئے۔نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان نے اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی قائدین کا اجلاس آج طلب کرلیا ہے۔پارلیمانی قائدین
کے اجلاس کے لیے ایم کیو ایم، ق لیگ، جی ڈی اے اور بی اے پی کے پارلیمانی لیڈرز کو شرکت کی دعوت دےدی گئی ہے تاہم پارلیمانی قائدین سے ملاقات کابینہ کے خصوصی اجلاس سے پہلے ہوگی۔کابینہ کے خصوصی اجلاس کے دوران وزیر خزانہ شوکت ترین اجلاس کو فنانس بل پر بریفنگ دیں گے۔دوسری جانب متحدہ اپوزیشن نے مِنی بجٹ مسترد کردیا اور حکومتی اتحادیوں سے بھی منی بجٹ کے خلاف ایوان میں مدد مانگ لی۔پارلیمنٹ ہاؤس میں گزشتہ روز متحدہ اپوزیشن کے اجلاس میں کہا گیا تھا کہ بجلی، گیس سمیت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کی جان نکال دی ہے جو پہلے ہی تاریخ کی بدترین مہنگائی ، بے روزگاری اور معاشی تباہی کے نتیجے میں ایک ایک نوالے کو محتاج ہوچکے ہیں۔