پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

شہباز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو سندھ کے حوالے سے اہم ٹاسک دے دیا

datetime 29  دسمبر‬‮  2021 |

کراچی(این این آئی)صدر پاکستان مسلم لیگ (ن)میاں شہبازشریف سے صوبہ سندھ کے پارٹی عہدیداران نے ملاقات کی،ملاقات میں صوبہ سندھ کے تنظیمی امور سمیت دیگر اہم معاملات پر گفتگو ہوئی۔صدر شہباز شریف سے ملاقات میں مرکزی سیکریٹری جنرل احسن اقبال،صوبہ سندھ کے صدر سید شاہ محمد شاہ، صوبائی سیکریٹری جنرل مفتاح اسماعیل،

 قادر بخش کلمتی، رانا مشہود احمد خان، ملک احمد خان،ہریش سکھیجا اور خالد شیخ  بھی ملاقات میں شریک تھے۔اس موقع پر مسلم لیگ ن کے صدرمیاں شہباز شریف کو پارٹی رہنما قادر بخش کلمتی نے ملیر کا دورہ کرنے کی دعوت دی جبکہ شہباز شریف نے وفد کو جلد سندھ کاتین روزہ دورہ کرکے تنظیمی معاملات کو بہتر کرنے کی یقین دہانی کروائی، میاںشہباز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو سندھ میں تنظیم کو مضبوط کرنے کا ٹاسک دے دیا۔بعدازاںمیاںشہباز شریف نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کو سندھ میں مضبوط بنانے کے لیے پارٹی رہنماؤں سے اہم گفتگو ہوئی ہے جلد سندھ کا تین روزہ دورہ کرکے کراچی ملیر سمیت سندھ بھر میں تنظیمی نیٹ ورک کو مضبوط کیا جائے گا، پاکستان مسلم لیگ ن نے پہلے بھی کراچی میں امن وامان کی بحالی سمیت شہر میں بہت کام کیے آئندہ بھی کراچی سمیت سندھ کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…